• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور آلو دہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)لاہور آلو دہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا،آئی کیو ایئر کے مطابق نئی دہلی دوسرے، ڈھاکا تیسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر قرار ،شہر میں فضائی آلودگی حکومت کے لیے بدستور درد سر بنی ہوئی ہے کیونکہ لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔ آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 312 ریکارڈ ہوا جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا تیسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر قرار پائے ہیں۔اسی طرح بھارتی شہر کلکتہ اور ویت نام کا شہر ہنوئی بھی آلودگی کے شدید مسئلے سے دوچار ہے۔
ملک بھر سے سے مزید