• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026، کرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے

کراچی(عبدالماجد بھٹی)ٹی 20 ورلڈ کپ 2026، کرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے، آئی سی سی کو چیلنج کا سامنا، بھارتی کمپنی کا میڈیا رائٹس ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ، 25 ہزار کروڑ روپے کے نقصان کے بعد ریلائنس کی کمپنی نے ہتھیار ڈال دیئے، آئی سی سی کو نئے براڈ کاسٹر کی تلاش، ٹی 20 ورلڈ کپ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فروری مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026سے قبل ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے، کیونکہ بھارت کی ارب پتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے زیر کنٹرول JioStar نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے چار سالہ انڈیا میڈیا رائٹس معاہدے کے بقیہ دو سال کے لیے کام نہیں کر کرسکتے کیونکہ اسے شدیدمالی نقصانات کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے 2026-29 کے لیے بھارتی میڈیا کے حقوق کے لیے ایک تازہ فروخت کا عمل شروع کیا ہے اور جس کے آئی سی سی تقریباً 2.4 بلین ڈالر کا مطالبہ کر رہا ہے۔ 2024-27 سائیکل کے لیے آئی سی سی کے میڈیا حقوق کی مالیت $3 بلین ڈالرز تھی، جس میں ہر سال مردوں کا ایک بڑا ایونٹ طے ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید