• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 فیصد پاکستانی عوام ساتھ ہیں، عمران کبھی مائنس نہیں ہو سکتے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 70 فیصد پاکستانی عوام ساتھ ہیں، عمران خان کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔ حیران ہوں فیصل کریم کنڈی گورنر کے پی ہوتے ہوئے گورنر راج کا سوچ رہےہیں، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کبھی نہیں لگے گا، گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں، بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، جو بھی صاحب اقتدار ہیں ان سے درخواست ہے بشریٰ بی بی اورعمران خان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے،انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی نے کب ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کی؟ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بہتری کی طرف جائیں، صوبے میں مسائل نہ ہوں، گورنر راج تو ایک اشارہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید