اسلام آباد ( فاروق اقدس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آئندہ سال خواتین کے بارے میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی نو ویں او آئی سی بین الوزارتی کانفرنس کی تیاریوں کے جائزے کے سلسلے میں پیر کو اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے او آئی سی سیکرٹیریٹ اور متعلقہ وزارتوں کے قریبی تعاون کے ذریعے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے صنفی مساوات اور خواتین کی خود مختاری کے لئے پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کیا۔