کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما، زرغون ٹاؤن بلدیاتی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی، نورالدین کاکڑ،محمد زبیر بڑیچ اوردیگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 28دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پی پی پی کی ہوگی پارٹی رہنما اورکارکن اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم زور وشور سے شروع کریں اورعوام سے قریبی رابطہ رکھیں یہ بات انہوں نے منگل کو بلدیاتی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پیپلز پارٹی زرغون ٹاؤن بلدیاتی الیکشن کمیٹی کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں پیپلز پارٹی زرغون ٹاؤن کمیٹی کے ممبران و پارٹی کے سینئر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی مرحلہ وار تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور اگلے مرحلے کیلئے تفصیلی مشاورت کے بعد مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے گھر گھر انتخابی مہم چلائی جائے گی تاکہ انتخابات میں پارٹی کے زیادہ سے زیادہ امیدوارکامیاب ہوسکیں۔