• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی بلدیاتی انتخابات میں منظم قوت کے طور پر سامنے آئیگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ایک توانا، فعال اور منظم قوت کے طور پر سامنے آئے گی کوئٹہ کے ٹاؤنز چیئرمین اور میئر پارٹی کے جیالے ہونگے پارٹی نظم و ضبط، مضبوط عوامی رابطہ مہم اور کارکنوں کے باہمی اتحاد کے باعث بلدیاتی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حاجی علی مدد جتک، پی پی پی الیکشن سیل کے سربراہ روزی خان کاکڑ اور سید اقبال شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نورالدین کاکڑ، قاسم خان اچکزئی، اختر بلوچ،شاہجہان گجر سمیت کوئٹہ سٹی کے عہدیداران بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ الیکشن سیل کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ کی سربراہی میں پارٹی مربوط و فعال تنظیمی ڈھانچے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے پارٹی نظم و ضبط، مضبوط عوامی رابطہ مہم اور کارکنوں کے باہمی اتحاد کے باعث بلدیاتی سطح پر واضح کامیابیاں حاصل کرے گی کارکن اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں مضبوط بلدیاتی نظام ہی عوامی مسائل کے حل کی حقیقی بنیاد ہے۔
کوئٹہ سے مزید