کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی ترجمان کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا نیا قانون ٹریفک آرڈیننس 2025 ٹرانسپورٹروں کے لیے ناقابلِ قبول ہے جب تک اس آرڈیننس کو واپس نہیں لیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔