کوئٹہ (پ ر)یونین کونسل 16 وارڈ نمبر 4 سے آزاد امیدوار عامر خان جدون نے کہا ہے کہ کامیابی کی صورت میں وہ عوامی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اور اپنے والد مرحوم سلیم جدون کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے۔ انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شہید والد کے عوامی خدمت پر مبنی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔