کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کی ثالثی اور مکمل یقین دہانی کے بعد دھرنے کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا تفصیلات کے مطابق سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مطابق ریڈ زون کی جانب اعلان کردہ دھرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور سپریم کونسل کے درمیان تفصیلی میٹنگ ہوئی میٹنگ میں کمشنر کوئٹہ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ موجود تھے ضلعی انتظامیہ کی ثالثی اور مکمل یقین دہانی کے بعد دھرنے کو ایک ہفتے کے لیے مشروط طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا میٹنگ کے دوران ڈاکٹروں کے دیرینہ مسائل پر جامع گفت و شنید ہوئی سپریم کونسل نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے ایک ہفتے تک ہمارے مطالبات پر عملی پیشرفت نہ کی تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے دوبارہ ریڈ زون کی جانب مارچ ہوگا اور دھرنا دیا جائے گا۔