• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورتھ شیڈول کے ذریعے نوجوانوں کا استحصال بند کیا جائے، زاہد اختر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر و صدر سیاسی کمیٹی زاہد اختر بلوچ نے پشین انتظامیہ کی جانب سے جماعت کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان صابرصالح پانیزئی کانام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورتھ شیڈول کے ذریعے نوجوانوں کا استحصال بند کیا جائےان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی جمہوری آواز،جمہوری مزاحمت دبانے کی غلطی کی جارہی ہے ظلم وجبرلاقانونیت وناانصافی کے خلاف جماعت اسلامی کے قائدین ذمہ داران وکارکنان ہرجگہ بھرپورجدوجہدکررہے ہیں نااہل و عوام کی تائید وحمایت سے محروم حکمرانوں کے خلاف جماعت اسلامی صوبائی امیرایم پی اے مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ کی قیادت میں جمہوری مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے فورتھ شیڈول جھوٹی ایف آئی آر،گرفتاری اور پابندی ہماراراستہ نہیں روک سکتی ہم عوام کے حقوق کے حصول ظلم جبر لاقانونیت کے خلاف ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صابرصالح پانیزئی اوردیگرافرادکے نام فورتھ شیڈول سے نکالے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید