کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان میں تعلیمی سال2025،2026کے لیے انسٹیٹیوشنل کوالٹی سرکل کا اجلاس ہوا جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کی اجلاس میں پرو وائس چانسلر، ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ڈائریکٹر ڈاکٹر عاشف سجاد اور مختلف شعبہ جات کے ڈینز نے شرکت کی اس موقع پرآئی کیو سی کے مقاصد، ذمہ داریوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیوں کے تحت معیار کی بہتری سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر آصف سجاد نے ادارے میں معیار کے فروغ، سیلف اسیسمنٹ، اورمختلف محکموں کے درمیان تعاون کے حوالے سے بریفنگ دی۔