کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی ترجمان حنظلہ عماد نےکہاہےکہ بلدیاتی انتخابات کو ایک بار پھر ملتوی کرانے کی کوشش عوام کے آئینی، جمہوری اور بنیادی حق پر حملہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر جمہوری عمل سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے جو کہ نہ صرف عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ مقامی سطح پر مسائل کے حل میں بھی بڑی رکاوٹ ہے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے بغیر عوام کو ریلیف ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کی ذمہ داری حکومت کی ہے اگر کہیں بدامنی ہے تو اس کا حل انتخابات میں تاخیر نہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ بروقت اور شفاف انتخابات کی حامی ہے اور ہر حال میں عوامی مینڈیٹ کا احترام چاہتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جمہوری راستے سے نہ ہٹے اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر سے گریز کرے۔