کوئٹہ (پ ر) فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز اینڈ جنرل ہسپتال کے عزیز احمد بلوچ،حاجی ابراہیم مینگل،ملک الیاس شاہوانی، میر عبدالرؤف شاہوانی،میر عبدالولی کھیازئی،ولی خان ،دلبر خان زہری،فرید مینگل، امیراللہ خان یوسفزئی،زبیر بگٹی،ملک محمد ارشاد،ٹکری خلیل اللہ ،ملک ثنااللہ،عبدالغفارراجپوت،شفیع محمد کھیازئی ،چوہدری سجاول، نصراللہ کاکڑ، عرفان اقبال،سید عبدالنعیم آغا،ڈاکٹر نورمحمد دہوار،محمد آصف،زرینہ بلوچ ، شکیلہ بلوچ،نسیم، خان علی، شعیب اوردیگر نے الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ملک الیاس شاہوانی نے کہاکہ ہم نے سوچ سمجھ کر الائیڈ ہیلتھ آرگنازیشن میں شمولیت کی ہے کیونکہ یہ آئینی تنظیم ہے انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح ہسپتال میں ممبران کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں ہیلتھ کی رقم فارمولے کے تحت تقسیم نہیں کی جارہی اس کے حقوق کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائےگاعزیزاحمد بلوچ نے کہاکہ ممبران سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔