• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے دائیں پاؤں کے تلوے میں موہکا نکل آیا، ڈاکٹروں نے میڈیسن تجویز کردی

راولپنڈی ( حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) عمران کے دائیں پاؤں کے تلوے میں موہکا (مسّہ) نکل آیا،ڈاکڑوں نے طبی معائنے کے بعد میڈیسن تجویزکردی،جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی تندرست ہیں اور حسب معمول کھانا تناول کررہے ہیں ،گزشتہ روزانہوں نے ناشتے میں ملک شیک ،کافی ،شہد ،کھجوریں لیں ،دوپہر کو کھانے میں مکس دال ،چپاتی ،2فرائی انڈے ،سلاد لی اور رات کے کھانے میں ڈرائی فروٹ ڈال کرملک شیک نوش کیا،سیب ،کیلا اور امرودکھائے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکی پانچ رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ کیا، جیل ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسرجنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف،ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل سرجن ڈاکٹر ڈاکٹر طارق عبداللہ ،اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار ،سینئر رجسٹرار ڈرمٹالوجی ڈاکٹر مبشرمشتاق ڈاہا اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال منگل کو دن ساڑھے گیارہ بجے سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچے اوربانی پی ٹی آئی کاطبی معائنہ کیا، عمران کی دائیں پاؤں کے تلوے میں درد کی شکایت پر ،ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں بتایاکہ پاؤں کے تلوے کی جلدایکسرسائزکی وجہ سے سخت ہوگئی ہے اور موہکا(CORN)بن گیا جس سے انہیں درد ہورہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید