اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد کسی کا عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے‘ جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا۔ ایک انٹرویومیں عطا تارڑ نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے کہاکہ کسی کام کیلئے رشوت نہیں دی، ملک میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے، ملک کے ڈیفالٹ کی شرطیں لگتی تھیں لیکن اب ہم استحکام سے ترقی کی طرف جا رہے ہیں۔