کراچی (اسٹاف رپورٹر) برسبین کی نمائندگی کرنے والےشاہین آفریدی نے بگ بیش کو ایک بڑی لیگ قرار دے دیا۔ اسی لیے میں یہاں پر ہوں، اگر بیٹنگ میں ضرورت پڑی تو میں وہاں بھی اپنی بھرپور پرفارمنس دوں گا، یہاں دنیا کے بہترین کرکٹرز کھیلتے ہیں، پہلا میچ رضوان کی ٹیم کے خلاف ہے اور بابراعظم بھی یہیں ہے، وہ مجھے جانتے ہیں اور میں انہیں جانتا ہوں ، امید ہے اچھی کرکٹ ہو گی۔ ایشین اور پاکستانی کمیونٹی سے سپورٹ ملنے کی توقع ہے۔ مچل ا سٹارک ایک لیجنڈ ہیں، وہ نواجوان کیلئے رول ماڈل ہیں۔ دوسری جانب سڈنی سکسرز نے پاکستان کے اسٹار بابر اعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا۔ بابر اعظم کا قومی جرسی نمبر 56 ہے انہیں، سڈنی سکسرز نے روایت سے ہٹ کر 3 ہندسوں پر مشتمل ’’056‘‘ جرسی نمبر دیا ہے۔ فرنچائز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نئی جرسی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نئے نمبر کے ساتھ جرسی پہنے ہوئے ہیں۔