• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کپ: ایس این جی پی، اسٹیٹ بینک، واپڈا، اوجی ڈی سی ایل کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کے دوسرے راؤنڈ میں ایس این جی پی ایل ، واپڈا، اوجی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک نے اپنے میچ جیت لیے۔ کے سی سی اے ا سٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک نے ساحر ایسوسی ایٹس کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسٹیٹ بینک کے محمد فیضان نے 106 اور سعود شکیل نے 55 رنزبنائے۔ نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں واپڈا نے غنی گلاس کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ واپڈا کے محمد اخلاق نے 8 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے 102 رنزناٹ آؤٹ ، محمد عارف نے 67 رنزبنائے۔ عاکف جاوید نے 45 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ یوبی ایل ا سپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل نے کے آر ایل کو 100 رنز سے ہرادیا۔ مبصرخان نے ہیٹ ٹرک کی اور 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں اوجی ڈی سی ایل نے سرکای ٹی وی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ روحیل نذیر81 اور امام الحق نے 63 رنزبنائے۔ ناکام ٹیم کے تیمور خان 117 ناٹ آؤٹ ، محمد طحہ 63 اور شامل حسین نے 52 رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید