کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈین پریمیر لیگ کی مجموعی مالیت میں اس سال نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں اس کی ویلیو 20 فیصد کم ہو کر 9.6 ارب ڈالرز رہ گئی ہے۔ برانڈ فنانس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال یہ مالیت 12 ارب ڈالر زتھی۔ صرف گجرات ٹائٹنز واحد ٹیم رہی جس نے اپنی برانڈ ویلیو میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو بڑھ کر 70 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو 9 فیصد کم ہو کر 108 ملین، چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلورو کی قدر 10 فیصد گر کر 105 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔ چنئی سپر کنگز کی برانڈ ویلیو 24 فیصد کم ہو کر 93 ملین ڈالرز رہ گئی، جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں 33 فیصد کمی آئی اور یہ 73 ملین ڈالرز پر آ گئے۔ دیگر ٹیموں میں پنجاب کنگز 66 ملین ڈالرز، لکھنؤ سپر جائنٹس 59 ملین ڈالرز اور دہلی کیپیٹلز 26 فیصد کمی کے ساتھ 59 ملین ڈالر زہے۔