کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز میں شر کت کے لئے ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی میں موسم، کھانے پینے کی اشیاء سے بھر پور لطف اندوز ہورہے ہیں، انہوں نے برنس روڈ، حسین آباد، طارق روڈ، کلفٹن میں اچھے ریسٹورنٹ میں کھانے کھائے، شہر کی مختلف مارکیٹوں میں شاپنگ کی ۔ کھلاڑی اور آفیشلز نے تفریح مقامات کا بھی دورہ کیا، مزار قائد گئے ، تفریحی مقامات پر کھلاڑ ی تصاویر اور سیلفیاں بنا رہے ہیں، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پر امن کراچی میں رونق دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، تاہم بعض نے کراچی کی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر حیرت کا اظہارکیا۔