کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن کے بعد نیویارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کا اعلان کردیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں پی ایس ایل کا روڈ شو ہفتہ 13 دسمبر کو ہوگا، جس میں پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، صائم ایوب، ابرار احمد ، فہیم اشرف اور سعود شکیل بھی ایونٹ میں موجود ہوں گے۔ نیو یارک میں پی ایس ایل روڈ شو کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے رابطہ اور انہیں لیگ کی جانب راغب کرنا ہے۔