• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم عمر کا کراچی بلوز ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عمر نے قائد اعظم ٹرافی جیتنے والی کراچی بلیوز ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام اور تقریب کا اہتمام کا اعلان کیا ہے ۔ فاتح ٹیم سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جلد انڈر 17 کھلاڑیوں پر مشتمل پی سی بی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی اکیڈمی نیا ناظم آ باد گراؤنڈ پر لگائی جائے گی ۔ ہیڈکوچ اقبال امام نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے کئی نوجوان کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں جن میں سعد بیگ ، ہارون ارشد، ثاقب خان، محمد عمر ، عبداللہ فضل شامل ہیں۔ ندیم عمر کی جانب سے ہر میچ میں پرفارمینس کرنے والے کھلاڑیوں کو پچیس ہزار روپے کیش انعام دیا گیا۔
اسپورٹس سے مزید