• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال سیمی فائنل کے بعد کھلاڑی جھگڑ پڑے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز فٹبال ایونٹ کے سیمی فائنل کے بعد کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، سیمی فائنل میں آرمی نے واپڈا کو 4-3سے ہرایا، فتح کا جشن منانے کے بعد کھلاڑیوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اس دوران ریفری کے فیصلے پر ناراض واپڈا کے کھلاڑیوں نے ان پرتشدد کیا ، میچ کمشنر اور آفیشل معاملے کی رپورٹ پی او اے اور فٹبال فیڈریشن کو بھجوائیں گے۔ معاملے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے خلاف انضباطی کارروائی کا امکان ہے۔
اسپورٹس سے مزید