• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے رینکنگ، بیٹرز میں کوہلی دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ بیٹرز میں ٹاپ پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سعود شکیل ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے۔ بولروں میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے ۔ آسٹریلیا کے میچل اسٹارک تیسرے ، نعمان علی چوتھے نمبر پر ہیں ۔ ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے روہت شرما نمبر ون جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر آگئے۔ بابرعظم کی چھٹی پوزیشن ہے۔ بولروں میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن ہے۔ شاہین آفریدی 19، حارث رئوف 22ویں نمبر پرہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن ہے۔
اسپورٹس سے مزید