• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق، ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، شکار کے لیے جانے والے شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی شاہ نواز بھٹو کالونی میں گھر میں زہریلی چیز پینے سے 22 سالہ حسن ولد مختار ہلاک ہو گیا، ماڑی پور نالہ اسٹاپ مارکیٹ کے قریب نالے میں گر کر 42سالہ عبداللہ ولد محمد عمر جاں بحق ہوگیا،متوفی مرگی کا مریض بتایا جاتا ہے،اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ مہاجر چوک کے قریب گزشتہ شب گھر میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ خرم ولد اختر حسین دوران علاج سول برنس وارڈ میں جاں بحق ہوگیا ، اسٹیل مل کے قریب جھاڑیوں سے 27 سالہ ایوب ولد گڈو کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کی لاش پانچ سے سات روز پرانی ہے ، اسٹیل مل کے قریب جنگل میں ایک گروپ سور کا شکار کرنے آیا تھا ،اس دوران متوفی لاپتا ہو گیا تھا، بظاہر لگتا ہے کہ جانوروں نے لاش کو نوچہ ہوا ہے،متوفی گھگر پھاٹک کے قریب جھگیوں میں رہتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید