• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خونی ڈمپر اور ٹینکرز روزانہ کسی نہ کسی شہری کو نشانہ بنا رہے ہیں، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نارتھ کراچی با با موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوا ر عثمان پبلک اسکول سسٹم فرسٹ ائیر کے طالب علم عابد رئیس کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں خونی ڈمپزر اور ٹینکر زروزانہ کسی نہ کسی شہری کو نشانہ بنا رہے ہیں، سندھ حکومت و ٹریفک پولیس ان کو قوانین و ضوابط کا پابند بنانے اور ہیوی ٹریفک سے شہریوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہیں، ای چالان کے نام پر تو شہریوں سے بھار ی جرمانے کی صورت میں بھتہ وصول کیا جا رہا ہے لیکن ہیوی ٹریفک کو لگام دینے والا کوئی نہیں ہے،جمعرات 11دسمبر کو آئی جی آفس پر عوامی پریس کانفرنس کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، عابد رئیس کی نماز جنازہ مسجد اشاعت القرآن، نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید