کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی کے پولز اور زیرِ زمین کیبلز کریم آباد انڈر پاس کے تعمیراتی عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں ،کے الیکٹرک انہیں فوری طور پر متبادل جگہ منتقل کرے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیرِ تعمیر کریم آباد انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کے دورے میں کیا ، اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے شکیل صدیقی، سپرنٹنڈنگ انجینئر کے ڈی اے جنید صدیقی، کے الیکٹرک کا عملہ موجود تھا،کے الیکٹرک کے نمائندگان نے ڈی جی کے ڈی اے کو یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ پولز اور کیبلز کی منتقلی و انڈر گراؤنڈنگ کے تمام مراحل مکمل کرنے میں تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔