کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جناح ٹاؤن پی ای سی ایچ ایس سے چنیسر گوٹھ کو 18 انچ پانی کا کنکشن دینے سے متعلق درخواست پر واٹر کارپوریشن سے پانی کی تقسیم کا مکینزم طلب کرلیا،درخواست گزار چیئرمین یوسی 8 جنید مکاتی اور چیئرمین یوسی 7 محمد سلیم نے کہا کہ چنیسر ٹاؤن کو پانی کی لائن دینے کے بعد سے جناح ٹاؤن میں پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، تمام آبادیوں کو مساوی طور پر پانی فراہم کیا جائے، واٹر بورڈ کو کسی بھی علاقے سے 18 انچ کا کنکشن دوسرے علاقے کو دینے کا اختیار نہیں، جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے استفسار کیا کہ بتایا جائے پانی کی تقسیم کس بنیاد پر کی جاتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ ایک علاقے کا پانی بند کرکے دوسرے علاقے کو دیا جارہا ہے۔