کراچی ( جنگ نیوز ) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے صوبائی حکومت کی جانب سے نئے تقرر کردہ ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نظیر احمد سومرو کی جانب سے طلب کیے گئے مزدور رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے دور حکومت میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مثالی قانون سازیاں کی گئیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ان پر دیانتدارانہ عمل بھی کیا جائے۔