• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ والا ملک قرار

مونٹریال( جنگ نیوز) اماراتی پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار، ویزا لیے بغیر 179 ممالک کا سفر ممکن، پاکستان چوتھاکمزور ترین پاسپورٹ والا ملک قرار، فہرست میں صومالیہ کیساتھ 91 ویں نمبر پر موجود ہے۔ایک مسلم ملک کے پاسپورٹ کو 2025 میں دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ہے۔آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کا نام مسلسل 7 ویں برس سرفہرست رہا۔یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 179 ممالک کا سفر کرسکتا ہے۔آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس وقت جب بیشتر اہم پاسپورٹس کی طاقت میں کمی آئی، یو اے ای نے اپنی سبقت کو برقرار رکھا۔

اہم خبریں سے مزید