• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف آپریٹنگ کمپنیاں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی اربوں کی نا دہندہ نکلیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مختلف آپریٹنگ کمپنیاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی اربوں کی نا دہندہ نکلیں۔ پی ٹی اے کے واجب الا دا بقایا جات 16ارب33کروڑ روپے ، تمام بقا یا جات عدالت میں زیر سماعت ، عدم ادائیگی کی وجہ سے تاخیر سے ادائیگی کی فیس لاگو ہے جو 39ارب24کروڑ روپے بنتی ہے،سید وسیم حسین کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن نے تحر یری جواب میں پی ٹی اے کو ادا کئے جانے والے بقایاجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے کے واجب الا دا بقایا جات 16ارب33کروڑ روپے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید