• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، سیلاب کے بعد بڑھنے والی مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(مہتاب حیدر) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق رواں برس کے تباہ کن سیلاب کے بعدبڑھنے والی مہنگائی کا دباؤ کم ہونا شروع ہو گیا ہے اورمعیشت میں رکاوٹوں کے باوجود 2025کی چوتھی سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7فیصدریکارڈکیا گیا،ADB کی جانب سے بدھ کو جاری ہونےوالی ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 202کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2025کیلئے 2.7فیصد سے بڑھا کر 3.0کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی، رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے، 26-2025کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگارقرار دیا گیا، جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی۔اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا، سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سے ترقی کا رجحان جاری ہے، بیرونی طلب کمزور، تجارت میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔رپورٹ کےمطابق مالی سال 2025کے ابتدائی چار ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد رہی جو2024 کے اسی عرصے میں 8.7فیصد تھی۔ رواں برس جون میں آنےوالے سیلاب کے بعد مہنگائی میں تیزی سے اضافے کےبعد چوتھی سہ ماہی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آنا شروع ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید