• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ بورڈ کے زیراہتمام بینک روڈ پر گُل داؤدی کی نمائش کا افتتاح

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) ‎ ڈی جی آر جی اینڈ ایس اے میجرجنر ل عاکف اقبال ہلال امتیاز ملٹر ی نے گزشتہ روزراولپنڈی کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام بینک روڈ پر گُل داؤدی کی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرپریزیڈنٹ وسٹیشن کمانڈر علی انجم سید،سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈ عامر رشید، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی،ایڈیشنل سی ای او ضیاء حسین، ڈپٹی سی ای او ناصر کمال، لیفٹیننٹ کرنل راجہ شکیل،راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت،تاجر برادری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سی ای او عامر رشید نے میجرجنر ل عاکف اقبال ہلال امتیاز ملٹر ی کومتعلقہ افسران کے ہمراہ نمائش کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا نیز لوک موسیقی کا انعقاد کیاگیا،دستکاری و دیگر اشیا کے سٹال سجائے گئے ،پاکستان کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے خصوصی سٹالز اوردیگر سٹالز بھی سجائے گئے۔
اسلام آباد سے مزید