ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے موقع پر موجود صفائی عملے کی کارکردگی، کچرا اٹھانے کے نظام، ورک پلان اور مشینری کے استعمال کا معائنہ کیا،سی ای او نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے فیلڈ ٹیموں کو تاکید کی کہ شاہراہوں، رہائشی علاقوں اور بازاروں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور ذمہ داری نبھائی جائے۔