ملتان (سٹاف رپورٹر) بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمانخصوصی سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ تھے، انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد ہیں اور پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، انہوں نے پاکستان میں تعلیم، آگہی اور بہتر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا، تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ، مخدوم شعیب اکمل قریشی ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔