• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم اور انفرااسٹرکچر بہتر بنایا جا رہا ہے، سی ای او ایجوکیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پیکیج برائے مسنگ فیسیلٹیز کے تحت ضلع ملتان کے سرکاری سکولوں کے لیے 489 ملین روپے کی خطیر رقم سے 194 سکولوں اضافی کلاس رومز، 153 سکولوں میں باؤنڈری والز اور 64 سکولوں میں ٹوائلٹ بلاکس تعمیر کیے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلہ رحم علی مرکز لاڑتحصیل صدر ملتان کے دو کلاس رومز اور برآمدے پر مشتمل نیو بلاک کو مرحوم اے ای او چوہدری اختر علی کے نام سے منسوب کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطورمہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔
ملتان سے مزید