• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹس کی فروخت شر وع ،پوسٹر سے پاکستانی کپتان غائب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ آئی سی سی نے ٹکٹ جاری کرنے کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں بھارتی، سری لنکن، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کپتانوں کی تصاویر موجود ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی تصویر موجود نہیں ہے۔ بھارت میں کچھ مقامات پر ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1.11 ڈالر (تقریباً 310 روپے) تک ہوگی جبکہ سری لنکا میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 3.26 ڈالر (تقریباً 915 روپے) تک رکھی گئی ہے۔ کولمبو میں پاک بھارت میچ کے شیڈول کا بھی اعلان ہونا باقی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ آن لائن بھی خریدے جاسکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید