کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ 12دسمبر سے دبئی میں شروع ہورہا ہے۔ جمعے کوپاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ملائشیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دبئی میں ٹورنامنٹ کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ پاکستان کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں مضبوط آغاز کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔15 رکنی اسکواڈ دبئی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا ہے کہ کھلاڑی مکمل تیار ہیں ۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت اور یو اے ای سے بھی مقابلہ کرے گا۔گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔ تمام 15 میچز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوں گے۔