• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20ورلڈکپ کیلئے تمام ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7فروری سے8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں ہوگا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل جنوری میں سری لنکا کے خلاف سری لنکا میں تین اور آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنلز کھیلے گی ۔  افغانستان، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ایونٹ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے ۔ انگلینڈ نے سری لنکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی جنوری میں کھیلنے ہیں، بھارتی ٹیم جنوبی افریقا سے ہوم گراؤنڈ پر 5 میچز کی سیریز کھیل رہی ہے، وہ جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 ٹی ٹوئنٹی میچ کی ہوم سیریز کھیلے گی۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔ دسمبر جنوری میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 10 ٹی ٹوئنٹی   کھیلے گی ، جنوبی افریقہ 8 اور پاکستان کو 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کاموقع مل رہا ہے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ پر 6 میچ کھیلے گی، نیوزی لینڈ ٹیم پانچ جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو تین تین میچ مل رہے ہیں۔ 

اسپورٹس سے مزید