• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں حیدر علی کا ریپ کیس ختم، پی سی بی نے بھی کلیئر کردیا

کراچی(عبدالماجد بھٹی) برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کا ریپ کیس ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں کلیئر کردیا ہے، وہ ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ  ان پر  الزامات غلط ثابت ہوئے۔ وہ اس ماہ بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ میں شرکت کرینگے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ حیدر علی کی درخواست پر بی پی ایل کیلئے این او سی جاری کردی گئی۔ اگست میں برطانوی پولیس نے تصدیق کی تھی کہ مبینہ ریپ سے متعلق تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق تمام ثبوتوں پر جامع نظرِثانی کرنے کے بعد فی الوقت تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔ اگر (مستقبل میں) کوئی معلومات سامنے آتی ہیں تو مقدمے پر مناسب طریقے سے نظرِ ثانی کریں گے۔ پی سی بی نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کرتے ہوئے انھیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید