کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل51 رنز سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ جمعرات کو نیو چندی گڑھ میں پروٹیز نےچار وکٹ پر 213 رنز بنائے۔کوئنٹن ڈی کوک نے46 گیندوں پر 90 رنز بنائے جس میں سات چھکے اورپانچ چوکے شامل تھے۔ ورون چکرورتھی نے29 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔ بھارتی ٹیم 162 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ تلک ورما نے 62 رنز 34گیندوں پر بنائے۔ شمبن گل صفر، ابھیشیک شرما 17، اکشر پٹیل 21، سوریا کمار یادیو پانچ، جتیش شرما 27 اور ہاردیک پانڈیا نے20 رنز بنائے۔