• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی PTI کی مشکلات بڑھ گئیں، عمران کیخلاف فیض حمید ثبوت اور گواہی دینگے، طلال چوہدری، فیصل واوڈا

اسلام آباد (قاسم عباسی) شہباز حکومت کے کابینہ کے رُکن طلال چوہدری اور بااثر سینیٹر فیصل واوڈا نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے فوجی ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں عمران خان کے لیے مشکلات پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واوڈا کا اصرار ہے کہ فیض حمید عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، جب کہ طلال کا کہنا ہے کہ یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ 9 مئی کے واقعات عمران فیض گٹھ جوڑ کا نتیجہ تھے۔ فیصل واوڈا، جو اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جاتے ہیں، کا کہنا ہے کہ فیض حمید، جو پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ ہیں، آنے والے ٹرائلز میں شواہد پیش کریں گے اور گواہی دیں گے، جس سے سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کا 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے تعلق ثابت ہوگا۔ جبکہ وفاقی وزیر طلال چوہدری نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’سب جانتے ہیں کہ عمران خان کی سیاست فیض حمید پر ہی قائم تھی۔ وہ ایک دوسرے کے لیے کام کرنے والے شریک کاروں جیسے تھے۔‘‘ طلال نے کہا کہ اگر 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے فیض حمید اور عمران خان کے تعلق پر ٹرائل میں کچھ بھی سامنے نہ آیا تو یہ حیران کن بات ہوگی۔ واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے اور اپنے آنے والے ٹرائل کے دوران شواہد بھی پیش کریں گے۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واوڈا نے کہا کہ توقع ہے کہ حمید اُن ہدایات کے بارے میں بھی گواہی دیں گے جو مبینہ طور پر عمران خان نے وزیراعظم آفس میں اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی تھیں، اور جو ان کے مطابق سیاسی بے چینی اور عدم استحکام کا سبب بنیں۔

اہم خبریں سے مزید