• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح، وزیر اعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلری بگھار فیڈر، حب ڈیم اور آر بی او ڈی ڈرینج سسٹم کی فوری تکمیل اور فنڈز کے بروقت اجراء کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ شہر میں پانی کے سنگین بحران سے نمٹنے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی شہر کو پائیدار، مؤثر اور طویل المدت پانی کی فراہمی سے متعلق مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی پروجیکٹ کے ذریعے شہر کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہمی کا ہدف مقرر ہے، جبکہ یہ منصوبہ کینجھر جھیل سے کراچی تک صاف پانی کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ ہوگا۔ ایڈوانس پریشرائزڈ پائپ لائن سسٹم کے ذریعے کراچی کے پانی کی قلت کے مستقل حل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید