• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ICCBS کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ اور اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس جو 12 دسمبر کو طلب کیا گیا تھا فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے ملک کے اعلی ترین حلقے نے معاملہ کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت دیں جس میں مرکزی کردار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطاالرحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا ۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اجلاس میں سب سے اہم چیز آئی سی سی بی ایس کا مسودہ تھا باقی ایٹم چھوٹے چھوٹے تھے تاہم وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اجلاس ملتوی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید