• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، چین، بنگلہ دیش تعاون بیلٹ اینڈ روڈ کو وسعت دینے تک محدود، بھارت کے لئے اسٹریٹجک چیلنج

کراچی (نیوز ڈیسک) پاک، چین، بنگلہ دیش تعاون بیلٹ اینڈ روڈ کو وسعت دینے تک محدود، بھارت کیلئے اسٹریٹجک چیلنج ہے۔ پاکستان نے چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ فریقی تعاون بڑھانے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد زیادہ تر بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کو وسعت دینا ہے، جبکہ اس کے ایک مضبوط، منظم بلاک میں بدلنے کے امکانات کم ہیں۔ پاکستان پہلے ہی CPEC کے تحت چین کا تقریباً 30 ارب ڈالر کا مقروض ہے اور بیشتر منصوبے سکیورٹی، اقتصادی اور ماحولیاتی رکاوٹوں کی وجہ سے ادھورے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید