کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے قومی گیمز کے دوران مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کے گتھم گتھا ہونے اور مار پیٹ کے واقعے پر ان کی فیڈریشنوں سے رپورٹ طلب کرلی، قومی گیمز فٹبال میں آرمی اور واپڈا، مردوں کے ہاکی میں پاکستان واپڈا اور نیوی جبکہ نیٹ بال کے خواتین مقابلوں کے درمیان بھی ہاتھا پائی کے واقعات پیش آئے، فٹبال میں واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 12 کھلاڑیوں پر ایونٹ میں مزید شرکت پر پابندی لگا ئی ، ساتھ ہی اسسٹنٹ کوچ زاہد حمید اور آفیشل ندیم عبدالرحمان کو بھی ایونٹ سے معطل کر دیا ۔ پی او اے نے ٹیموں کی فیڈریشنوں کوانکوائری کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔