ویلنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو تیسرے ہی دن نو وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پہلے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد کیوی ٹیم کی یہ فتح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اسٹینڈنگز میں بھی ان کی پوزیشن کو بہتر بنانے کا باعث بنی ہے۔ مہمان ٹیم 128رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ شائی ہوپ (47) اور جان کیمبل (44) ہی کچھ مزاحمت کر سکے۔