کراچی( اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ کپ گریڈون کے تیسرے راؤنڈ میں سرکاری ٹی وی نے پی ڈبلیو ڈی کو 6رنزسے ہرادیا، فاتح ٹیم 272 رنز کے جواب میں حریف ٹیم 4 وکٹ پر 235 رنز بناسکی جہاں داد خان پلیئر آف دی میچ رہے، غنی گلاس کو ساحرایسوسی ایشن نے آٹھ وکٹ سے ہرادیا، غنی گلاس کے محسن ریاض نے 141 رنز بنائے جبکہ فاتح ٹیم کے عثمان خاں نے 159 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، محمد فائق 108 رنز بناکر آوٹ ہوئے، شاہد علی نے3 وکٹ لیے، عثمان خان پلیئر آف دی میچ رہے، سوئی ناردرن گیس نے اسٹیٹ بینک کو آخری گیند پر 3 وکٹ سے مات دی، بنک کی ٹیم نے 8وکٹ پر 286 رنز بنائے فاتح ٹیم نے7 وکٹ پر 290رنز بنائے ۔ نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں اوجی ڈی سی ایل نے کے آر ایل کو 3 رنز سے ہرادیا۔