کراچی (نیوز ڈیسک) صحافیوں کیلئے مالی استحکام کاڈیجیٹل پروگرام شروع کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن(پیفلا) نےملک بھرکے صحافیوں کے لئے ڈیجیٹل مہارتوں پرمبنی ایک جامع اورمنفرد آنلائن بزنس پروگرام شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی پریس کلب میں پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن اور پریس کلب کی اسکل ڈویولیپ کمیٹی کے اشتراک سے لرن اینڈارن ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا ۔