کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس میں واقع فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ ڈیفنس فیز ٹو 11 کمرشل اسٹریٹ میں رہاشی عمارت کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ ایدھی ایمبولینس اور رضاکار فوری پہنچے۔فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کیا۔آتشزدگی کے واقعہ کے دوران فلیٹ میں مقیم خاندان کو ریسیکو کرلیا گیا۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔