• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعزازات اور یکجہتی کا حسین امتزاج، قومی گیمز کا اختتام، آرمی کے میڈلز کی ٹرپل سنچری

کراچی (نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر)روایات کی خوبصورت علامت، اعزازات اور قومی یکجہتی کے رنگوں کے ساتھ 35 ویں قومی گیمز کھلاڑیوں کی ہار اور جیت کے مناظر لئے ہفتے کو دلکش اور پر وقار تقریب میں پاکستان آرمی کی برتری پر اپنے اختتام کو پہنچے، اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹرافی دی اور گیمز کے اختتام کا باقاعدہ اعلان کیا، پاکستان نیوی کے بینڈ نے قومی دھنوں پر نغمہ سرائی کی، اس موقع پر اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے تالیاں بجاکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا، نیشنل اسٹیڈیم میں قومی پر چموں کی بھر مار تھی،اختتامی تقریب میں فن کاروں نے اپنے جلوے دکھائے، سندھ کی ثقافت پیش کی گئی،کھلاڑیوں نے خوشی میں رقص کیا، آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ کیا گیا، گیمز کے دوران عزم وہمت کے نئے عزم کا اظہار کیا گیا،کھلاڑیوں اور آفیشلز کا جوش و جذبہ عروج پر رہا، پیراک حمزہ آصف کو نیا قومی ریکارڈ بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، جو انہیں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دیا، سندھ کو فئیر پلے ٹرافی دی گئی، پاکستان نیوی نے پریڈیڈنٹ پی او اے ٹرافی حاصل کی، پنجاب کو اسپیشل ٹرافی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے دی، پولیس نے بہترین مارچ پاسٹ ٹرافی جیتی جو اس کے دستے کے سربراہ پیر محمد شاہ کو وزیر اعلی سندھ نے دی،تقریب میں کھیلوں کے نامور کھلاڑی بھی موجود تھے، اختتام کے اعلان کے ساتھ روشن مشعل بجھادی گئی، آرمی کے دستے نے میڈلز کی ٹرپل سنچری جبکہ واپڈا نے ڈبل سنچری مکمل کی، سندھ نے96میڈلز کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی، ایک روز قبل مکمل ہونے والے ایونٹ میںسیپاک ٹاکرا نے سندھ نے مردوں اور خواتین میں پہلی پوزیشن حاصل کی،تائی کوانڈو کے مردوں میں پاکستان آرمی پہلی، پاکستان ایئر فورس دوسری ، پنجاب تیسری ،خواتین میں پہلی پوزیشن پاک آرمی ، دوسری پوزیشن ہائر ایجوکیشن اینڈ تیسری پوزیشن سندھ نے حاصل کی، گیمز میں پاکستان آرمی نے 196گولڈ، 96سلور اور56 برانز میڈل حاصل کئے ہیں۔ واپڈا نے 84گولڈ 71سلورا ور 74برانز جیتے۔ پاکستان نیوی نے36 گولڈ ، 39 سلور اور33برانز میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، پنجاب 16گولڈ،38سلور اور 72برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہا، ایچ ای سی آٹھ گولڈ،17سلور اور 93برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہا، سندھ نے11 گولڈ ، 25 سلور اور 57برانزمیڈلز کے ساتھ 35ویں نیشنل گیمز میں چھٹی پوزیشن پر اختتام کیا، وہ صوبوں میں دوسرے نمبر پر رہا، آزاد جموں کشمیرنے 7برانز میڈلز کے ساتھ14ویں اور آخری پوزیشن حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید